35 منٹ میں باآسانی 35 پنکچر لگانے والا آلہ آگیا

35 منٹ میں باآسانی 35 پنکچر لگانے والا آلہ آگیا
35 منٹ میں باآسانی 35 پنکچر لگانے والا آلہ آگیا

  

بوسٹن (نیوز ڈیسک) سائیکل سواری کے دوران سب سے بڑی بدمزگی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب اچانک ٹائر پنکچر ہوجائے یہ مسئلہ اس وجہ سے اور بھی تکلیف دہ ہوجاتا ہے کہ قریب قریب کوئی پنکچر والا ملنا مشکل ہوتا ہے۔ اب ایک نئے آلے کی ایجاد نے پنکچر کے جھنجھٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ہے کیونکہ یہ محض ایک منٹ میں انتہائی آسانی کے ساتھ پنکچر لگاسکتا ہے۔ پیچ این رائڈ (Patchnride) نامی آلہ صرف ہاتھ بھر لمبا ہے اور اسے بآسانی جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔ اس کے سر پر لگی ننھی سی نوک کو ٹائر میں داخل کرنے پر یہ پنکچر والی جگہ کو خود بخود ڈھونڈ لیتا ہے اور پھر دوسرے سرے کو دبانے سے اس میں سے ایک مخصوص مادہ نکلتا ہے جو پنکچر کو مستقل طور پر بند کردیتا ہے اور اس سارے عمل میں صرف ایک منٹ لگتا۔ ہے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ اس آلے سے لگایا گیا پنکچر کسی بھی اور طریقے سے بہتر اور پائیدار ہے کبھی بھی لیک نہیں ہوتا۔ اس آلے کی قیمت 25 ڈالر (تقریباً 2500 پاکستانی روپے) ہے اور یہ ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

مزید :

تفریح -اہم خبریں -