گوگل کے ذریعے سٹاک مارکیٹ کریش ہونے کا علم ہوسکے گا

گوگل کے ذریعے سٹاک مارکیٹ کریش ہونے کا علم ہوسکے گا
گوگل کے ذریعے سٹاک مارکیٹ کریش ہونے کا علم ہوسکے گا

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) گوگل صرف مفید معلومات کے حصول کا اہم ذریعہ نہیں ہے بلکہ اس سے یہ بھی پتہ چل سکتا ہے کہ کسی ملک کی معیشت اور سٹاک مارکیٹ پر برا وقت آنے والا ہے یا نہیں۔ واروک بزنس سکول کے سائنسدانوں نے گوگل پر سرچ کئے جانے والے الفاظ کا تجزیہ کرکے یہ معلوم کیا ہے کہ جب سیاست اور بزنس سے متعلق معلومات کی سرچ بہت بڑھ جائے تو سٹاک مارکیٹ گر جاتی ہے، تحقیق کیلئے سائنسدانوں نے گوگل اور وکی پیڈیا پر موجود الفاظ کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا اور پھر 2004ءسے 2012ءتک سرچ کئے گئے الفاظ کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جب بھی لوگ بزنس اور سیاست کے بارے میں معلومات کی سرچ معمول سے کافی زیادہ کررہے ہوتے ہیں تو سٹاک مارکیٹ میں مندی کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ لوگ اپنے مالی فیصلے کرنے سے پہلے انٹرنیٹ پر متعلقہ معلومات کی تلاش میں نمایاں اضافہ کردیتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تحقیق سے مالی اور اقتصادی حالات کی پیشن گوئی انٹرسینٹر ڈیٹا کی مدد سے کرنے میں مدد ملے گی اور اس کے لئے نئے سافٹ ویئر بنائے جاسکیں گے۔

مزید :

بزنس -