سی ویو پر ہلاکتیں،آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی،ایس ایچ او،ڈی ایس پی معطل

سی ویو پر ہلاکتیں،آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی،ایس ایچ او،ڈی ایس پی ...
سی ویو پر ہلاکتیں،آئی جی سندھ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی،ایس ایچ او،ڈی ایس پی معطل

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قائم مقام آئی جی سندھ نے سی ویو پر ڈوبنے سے24افراد کی ہلاکتوں کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے جبکہ ڈی ایس پی درخشاں اور ایس ایچ اوکو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو پر شہریوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر،سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو واقع کی تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی جس پر آئی جی سندھ نے واقعے کی تفتیش کے لئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو ہوں گے اور کمیٹی میں ڈی آئی جی ساﺅتھ اور ایسٹ اور ایس ایس پی سیکیورٹی شامل ہوں گے۔تحقیقاتی کمیٹی آئندہ چوبیس گھنٹے میں رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کرے گی ،آئی جی سندھ نے غفلت برتنے اورطغیانی کے باوجود شہریوں کو سمندر میں نہانے سے نہ روکنے پرڈی ایس پی درخشاں کو عہدے سے ہٹا دیا اور ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔

مزید :

کراچی -