امریکی صدر اوبامہ پر ان کے اپنے ہی ملک میں مقدمہ چلانے کی تیاریاں

امریکی صدر اوبامہ پر ان کے اپنے ہی ملک میں مقدمہ چلانے کی تیاریاں
امریکی صدر اوبامہ پر ان کے اپنے ہی ملک میں مقدمہ چلانے کی تیاریاں

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے صدر اوباما پراختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اوباما شکنجے میں پھنس گئے ہیں اورایوان نمائندگان میں صدر اوباما پر اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ہے ۔ قرارداد 201 کے مقابلے میں 225 ووٹوں سے منظور کی گئی ہے اور قرارداد کی منظوری کے بعد کانگریس کو اوباما کے خلاف مقدمہ چلانے کا اختیار مل گیا ہے۔ ایوان نمائندگان نے صدر اوباما کے حال ہی میں جاری کئے گئے 2 ایگزیکٹو آرڈز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان آرڈرز کے حوالے سے اوبامہ پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایوان نمائندگان کا کہنا ہے کہ اوباما نے دونوں ایگزیکٹو آرڈرز کو جاری کرتے ہوئے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے جس پرایوان نمائندگان نے اپنے ہی صدر کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دیدی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -