انٹرنیٹ صارفین کا نیا خطرناک ترین شوق

انٹرنیٹ صارفین کا نیا خطرناک ترین شوق
انٹرنیٹ صارفین کا نیا خطرناک ترین شوق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا نوجوانوں خصوصاً بچوں کے لئے آئے روز کوئی نیا خطرہ لے کر سامنے آتی ہے کیونکہ اکثر اس سہولت کا استعمال مفید مقاصد کے بجائے پر خطر تفریحات اور سر گرمیوں کے لئے کیا جاتا ہے۔ آج کا ایک ایسی ہی حرکت انٹرنیٹ کی دنیا میں مقبولیت اختیار کر رہی ہے جس میں نوجوان حتیٰ کہ بچے بھی اپنے جسم پر آتش گیر مائع ڈال کر آگ لگاتے ہیں تاکہ ان کی جرات اور بہادری کی تعریف کی جائے ۔ متعدد ممالک میں اور مختلف عمروں کے لوگ اس بیوقوفانہ حرکت کی وجہ سے شدیدزخمی ہو چکے ہیں ۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائیٹوں پر ایک دوسرے سے شرطیں لگا کر یہ احمقانہ حرکت کرتے ہیں اور اس کے خطرناک نتائج بر آمد ہوتے ہیں ۔اب تک متعدد لوگ اس بیوقوفی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہسپتال جا چکے ہیں ۔

مزید :

تفریح -