مختلف قوموں کی عجیب و غریب توہمات و رسومات

مختلف قوموں کی عجیب و غریب توہمات و رسومات
 مختلف قوموں کی عجیب و غریب توہمات و رسومات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک) اگرچہ انسان بہت ترقی کر چکا ہے اور جدید علوم نے شعور اور آگہی کو بلند منازل تک پہنچا دیا ہے۔ لیکن آج بھی دنیا میں ایسے توہمات پائے جاتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔
1۔ جنوبی کوریا میں یہ بات عام پائی جاتی ہے کہ اگر آپ کمرے میں پنکھا چلا کر سوئیں تو نیند کے دوران آپ کو نیند آجائے تو آپ موت کا شکار ہو جاتے ہیں ، اسے fan Deathکا نام دیا جاتا ہے۔
2۔سپین اور جنوبی امریکہ کے لوگ سال کے آغاز میں 12انگور کھاتے ہیں تاکہ سارا سال (12مہینے )بد قسمتی سے محفوظ رہیں۔
3۔ اٹلی میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر آپ کھانا کھانے کے تین سے چارگھنٹے کے دوران نہائیں تو موت واقع ہو سکتی ہے۔
4۔تھائی لینڈ میں مرد جنسی صحت کی حفاظت اور صنف مخالف میں مقبول ہونے کے لئے جنسی عضو کی شکل کا تعویزپہنتے ہیں یا ان مخصوص تعویزات سے بنا ہوا ہار پہنتے ہیں ۔
5۔ چین میں عدد 4 کو سخت منحوس سمجھا جاتا ہے اور اس کے تلفظ کی موت کیلئے استعمال ہونے والے لفظ سے مشابہت کی وجہ سے اس سے ہر صورت بچا جاتا ہے یہاں تک کہ عمارتوں میں چار کے عدد والی منزلیں بھی نہیں ہوتیں یعنی 3کے بعد 5منزل آجاتی ہے۔

6۔ ترکی میں لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر رات کے وقت چیونگم چبائی جائے تو آپ زومبی (زندہ لاش) بن جاتے ہیں۔
7۔ قرون وسطیٰ کے انگلینڈ میں عورتیں حمل شروع ہوتے ہی پنیر کا ایک بڑا سا چھلا تیار کرتیں تھیں جو نو مہینوں تک پختگی کے مراحل سے گزرتا تھا اور بچے کی پیدائش کے بعد بچے کو اس میں سے گزارا جاتا تھا اور خاندان کے لوگ اس پنیر کو کھاتے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -