سونیا حسین کی پہلی ہی فلم 'مور' لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد

سونیا حسین کی پہلی ہی فلم 'مور' لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد
سونیا حسین کی پہلی ہی فلم 'مور' لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( آن لائن )باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین اس حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ ان کی پہلی ہی فلم 'مور' لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہوچکی ہے اوراب سونیا ایک دوسری فلم کا حصہ بنننے جا رہی ہیں، جو خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر بنائی جارہی ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سونیا نیبتایا، 'میں فلم میں ایک صحافی زارا کا کردار ادا کروں گی، جو ہے تو پاکستانی لیکن اس کی پیدائش اور پرورش برطانیہ میں ہوتی ہے'۔اپنے کردار کے حوالے سے انھوں نے مزید بتایا کہ 'زارا ایک بہت صاف گو اور بااختیار خاتون ہے اور بہت سی لڑکیاں خود کو اس کردار سے منسلک کرسکتی ہیں'۔

سونیا کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اس فلم کا نام فائنل نہیں کیا گیا، تاہم انھوں نے بتایا، 'یہ ایک کمرشل فلم ہوگی، جو ہر قسم کے ناظرین کے لیے بنائی جارہی ہے، لیکن بنیادی طور پر یہ ایکشن تھرلر فلم ہے، جس میں رومانس اور حب الوطنی بھی شامل ہے اور سب سے بڑھ کر یہ خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فلم کرنے کی حامی بھری'۔عمران ملک کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کے گانے ساحر علی بگا، راحت فتح علی خان، قرہالعین بلوچ اور شفقت امانت علی خان نے گائے ہیں، جبکہ اس کی سینماٹوگرافی آسٹریلیا کے بین جیسپر نے کی ہے۔فلم کو اْس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب مرکزی ہیرو دانش تیمور اس سے الگ ہوگئے لیکن سونیا کے مطابق یہ مسائل اب ماضی کا حصہ ہیں۔

مزید :

کلچر -