اداکارہ کویاسرہ رضوی لاہور کے دو ڈراموں میں کام کی پیشکش

اداکارہ کویاسرہ رضوی لاہور کے دو ڈراموں میں کام کی پیشکش

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ یاسرہ رضوی کو لاہور کے دو ڈراموں میں کام کی پیشکش ہوئی ہے جس کے جواب میں انہوں نے سوچنے کا وقت مانگ لیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یاسرہ رضوی سے دو پروڈیوسرز نے اپنے زیر تکمیل ڈراموں میں کام کے لئے رابطہ کیا جس کے جواب میں نے بتایا کہ میں سکرپٹ اور کردار دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کریں گی کیونکہ وہ پہلے ہی کراچی کی مختلف پروڈکشن میں کام کررہی ہیں ۔یاسرہ رضوی نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ میں لاہور میں کام کی خواہش مند ضرور ہوں لیکن اگر میں فری ہوئی تو ہی کام کرسکوں گی کیونکہ پہلے سے کئی ڈراموں کی ریکارڈنگ جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میںیاسرہ رضوی کا کہنا تھا کہ میں شائقین کی بے حدشکر گزار ہوں جو مجھے ہر رول میں پسند کرتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...