کسی کو میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ،وردہ

کسی کو میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ،وردہ
کسی کو میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ،وردہ

  


لاہور (فلم رپورٹر) سٹیج کی پرفارمروردہ نے کہا ہے کہ میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔ میرے مخالفین آئے دن جھوٹی اوربے بنیاد خبریں لگوا کر مجھے بدنام کرنے میں مصروف ہیں۔ ابھی میری شادی کی عمر نہیں۔ فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیرپرمرکوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وردہ نے بتایاکہ کسی کومیری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔ میں تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کروں گی اورکامیابی کی منزل تک پہنچ کرہی دم لوں گی۔ میں سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اورٹیلی ویژن پربھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

مزید : کلچر


loading...