یوتھ ٹریڈرز نے شہر بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا

یوتھ ٹریڈرز نے شہر بھر میں تنظیم سازی کا عمل شروع کردیا

لاہور(پ ر) یوتھ ٹریڈرز نے شہر بھر میں تنظیم سازی شروع کر دی گزشتہ روز لبرٹی مارکیٹ میں یوتھ ٹریڈرز کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت یوتھ ٹریڈرز کے سرپرست صفدر بٹ نے کی اس موقع پر صدر تیمور بٹ، وقاص قریشی، نادر مجید جٹ، اختر حسین ، معظم اقبال، ریحان قریشی، قاسم علی، آصف جنجوعہ، حافظ راشد،بابر بٹ، یاسر بٹ، ذیشان مظفر، رانا رضوان، شیخ رشیدجاوید، میاں مصطفی اسلم او علی عباس سمیت تاجروں کثیر تعداد نے شرکت کی ، اجلاس میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں یوتھ ٹریڈرز کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرپرست صفدر بٹ نے کہا کہ مارکیٹوں میں نچلی سطح پر رابطے کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تنظیم میں شامل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ یوتھ ٹریڈرز بنانے کا مقصد نوجوان تاجروں کو مسائل کے حل کیلئے آگے لانا ہے اور اس کام کیلئے تنظیم سازی کر کے نوجوان تاجروں کو تنظیم میں اہم کردار دیا جائیگا ، تیمور بٹ نے کہا کہ ہم نوجوان تاجروں کو اپنے مسائل حل کا موقع دے رہے ہیں اس کیلئے تاجروں کیلئے تربیتی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جائیگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...