یونین کونسل220میں ترقیاتی کاموں کاآغاز کر دیا گیا

یونین کونسل220میں ترقیاتی کاموں کاآغاز کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور ( جنر ل ر پو رٹر )چیئرمین یونین کونسل 220 میاں عامرشوکت نے وفاقی کالونی میں پی سی سی کام کا آغاز کروا دیا۔ وائس چیئرمین پرویز چوہدری اور کونسلرز بھی ہمراہ تھے۔تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی کالونی یونین کونسل 220میں چیئرمین میاں عامر شوکت نے علی امام بارگاہ، ولی روڈ، چوہدری سروروالی گلی میں پی سی سی کام کا آغاز کروایا۔اس موقع پروائس چیئرمین پرویز چوہدری، نذیررضوی، ڈاکٹر حسنات، ملک احمد حسن، میاں طالب، میاں مختار، منوربٹ، اسدعباس، چوہدری سرور، انتظارشاہ، الطاف حسین، انجم منظور، رافع چوہدری، میاں نوید، میاں عارف، میاں اشرف، سلیم جان سمیت دیگر موجود تھے۔منتخب نمائندوں کا کہنا تھا کہ خواجہ احمد حسان اور لیگی رہنما توصیف شاہ کی کاوشوں سے حلقہ میں ترقیاتی کام شروع کروارکھے ہیں جو اپنی معینہ مدت میں تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔