لاڑکانہ میں رینجرز کی چوکی پر حملہ قابل مذمت ہے،صمصا م بخاری

لاڑکانہ میں رینجرز کی چوکی پر حملہ قابل مذمت ہے،صمصا م بخاری

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن صمصام بخاری نے لاڑکانہ میں رینجرکی چوکی پردہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہید رینجر کے اہلکارکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سندھ میں رینجر کو اختیارا ت نہ دینے کی وجہ سے یہ واقع پیش آیاان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور سے جاری اپنے بیان میں کیا، صمصام بخاری نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں تاکہ کراچی سمیت سندھ بھر سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہو سکے ، دہشت گردکراچی اور سندھ کے امن و امان تباہ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، رینجر اہلکار کی دہشتگردی کے واقع میں شہادت سندھ کے امن وامان پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان فوری طور پر سندھ میں آپریشن کے لئے رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کے لئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...