میٹرو بس لاہور ،شیخوپورہ کے مابین رابطوں کا ذریعہ بن گئی،زمرد یاسمین

میٹرو بس لاہور ،شیخوپورہ کے مابین رابطوں کا ذریعہ بن گئی،زمرد یاسمین

لاہور( پ ر) مسلم لیگ( ن )کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ میٹروبس سروس لاہور اور شیخوپورہ کے درمیان رابطے قائم کرنے کا ذریعہ بن گئی ہے ، اس سروس سے روزانہ ان گنت لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں،شیخوپورہ کی ترقی سے یہاں کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ،رانا ٹاؤ ن میں نئی سڑکوں کی تعمیر مکمل ہونے سے یہاں ترقی کی نئی راہ کھلے گی ، مسلم لیگ ن نے لاہور ڈویژن کی ترقی کے لئے ٹھو س اقدامات کئے ہیں ،شیخوپورہ کی ترقی کے لئے مثالی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ، شیخوپورہ پاور پلانٹ سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں شامل ہوگا ،شیخوپورہ کے اس پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی پورے پاکستان کو دستیاب ہوگی،اس پلانٹ سے شیخوپورہ کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے ،اب اہل شیخوپورہ بھکی کا اپنا مرکز سمجھتے ہیں جہاں سے بجلی کی پیدا کرکے ملک کو روشن کیا جائے گا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لاہورآتے ہی اورنج لائن ٹرین یاد آجاتی ہے ۔وہ ہر وقت اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تنقید کرتے ہیں ،خیبرپختون خواہ میں ڈاکٹر ہڑتال کرتے رہے اور عمران خان لاہور کے اور نج لائن منصوبے پر تنقید کرتے رہے ، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصافاپنی مقبولیت کھو چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...