ہال روڈ کے تاجروں نے انڈونیشیا میں پاکستانی شہری کی سزائے موت معطل ہونے پر ریلی نکالی

ہال روڈ کے تاجروں نے انڈونیشیا میں پاکستانی شہری کی سزائے موت معطل ہونے پر ...

لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی سزائے موت معطل ہونے پر اظہار تشکرکیا ہے ، گزشتہ روز سزائے موت ٹل جانے کی نوید آتے ہی خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے مال روڈ پرریلی کا اہتمام کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا اس موقع پر عمران بشیر، محمد اعظم خان، معظم علی خان، محمد ادریس، سلیم بھٹی، میاں جمیل، نومی بٹ، شہزاد چوہان، مبشر شاہ، عادل حفیظ، شیخ عابد حسین، ذیشان خالد سمیت تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی، بابر محمود نے کہا کہ ذوالفقار علی کیلئے قوم کی دعائیں قبول ہوگئیں ۔ سزا ٹل جانے کی نوید آ گئی جس کے باعث اسکے اہل خانہ کے چہروں پر چھائے غم کی جگہ خوشی نے لے لی ہے ،دکھ کے آنسو خوشی کے آنسوبن گئے ہیں۔سزا معطل ہونے کی خبر پرہال روڈ پر مٹھائیاں بانٹی گئیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...