تعمیر ملت ہائی سکول بیدیاں کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

تعمیر ملت ہائی سکول بیدیاں کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

لاہور(اپنے خبر نگار سے) تعمیر ملت ہائی سکول‘ مانانوالہ‘ بیدیاں روڈ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے جامعہ تجوید القرآن نورانی جامع مسجد‘ صدر بازار‘ لاہور کینٹ‘مرکز ام لہدی‘ عزیز پلی‘ ہربنس پورہ‘لاہور‘مدرسہ مرکزی دارالتجوید و القرأت‘ چوک شاہ عالم سرکلر روڈ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد285تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...