مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈا ہے،پروفیسر خلیل فاروقی

مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کانامکمل ایجنڈا ہے،پروفیسر خلیل فاروقی

لاہور(خبرنگار) ادار ۃ الافکار پاکستان کے چےئرمین پروفیسر خلیل فاروقی نے ’’کشمیر کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو تحفظ فراہم کرے۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔’’کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔۔ فضل الرحمن پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ناکام،بدنام اور نااہل چیئرمین ثابت ہوئے ہیں اس لئے فضل الرحمن کو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے الگ کیا جائے۔بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

اقوام متحدہ مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے ریاستی ظلم و جبر سے نجات دلائے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ پورا مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ پاکستانی حکومت مظلوم و محکوم کشمیریوں کے حق میں عالمی سطح پر آواز اٹھائے۔ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...