نندی پاور پلانٹ سے اربوں روپے کا نقصان تشویشناک ہے،سعدیہ سہیل

نندی پاور پلانٹ سے اربوں روپے کا نقصان تشویشناک ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ سے ماہانہ اربوں روپے کا نقصان ہونا تشویش کا باعث ہے حکمرانوں کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں تین ماہ میں ملک کو اندھیروں سے نکالنے والے تین سالوں میں بھی بجلی کا بحران ختم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ 83 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا نندی پور پاور منصوبے سے 425 میگا واٹ بجلی دینے کی بجائے 230 میگا واٹ بجلی دے رہا ہے جس سے عوام کے اربوں روپے ضائع ہو رہے ہیں ۔

ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جون میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے 6.28روپے فی یونٹ چارج کرکے صارفین سے 21ارب روپے اضافی وصول کئے جو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں جبکہ ٹیکسوں کے بوجھ کی وجہ سے عوام روح اور جسم کے رشتہ کو برقرار رکھنے بھی مشکل ہو گیا ہے۔