فریڈم موومنٹ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی،ہارون خواجہ
لاہور(پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ کے چیئرمین ہارون خواجہ نے پی ایف ایم کی ملک گیر تنظیم سازی اور ممبر شپ مہم میں عوامی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی توقعات پر پورااتریں گے۔ پی ایف ایم سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں پارٹی کی گوننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش سنگین مسائل کے مستقل حل اور عوام تک آزادی کے ثمرات پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف ایم ملک کی واحد سیاسی پارٹی ہے جس کے پاس ملک اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تحقیق شدہ اور ازمودہ مکمل منصوبہ اور لائحہ عمل موجود ہے۔ ہارون خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں جاری انیسویں صدی کے سامراجی نوآبادیاتی اور فرسودہ نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے اس کی جگہ اکیسیویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جدید نظام نافظذ کئے بغیر عوام کو ستر سال بعد بھی حقیقی آزادی کے ثمرات سے بہرہ مند نہیں کیا جا سکتا۔
چیئرمین ہارون خواجہ نے اعلان کیا کہ ہم ملک کے طول عرض میں پی ایف ایم کا انقلابی اور منفرد پیغام پہنچا کر عوام کو حقیقی تبدیلی کے لئے فعال بنائیں گے۔ گورننگ کونسل کیاجلاس میں سید نبیل ہاشمی سیکرٹری جنرل ، جواد اسلم، جی ایم لالی، عائشہ حامد، اسد اعجاز، عظیم اللہ قریشی اور رابطہ سیکرٹری محمد بلال صابر نے شرکت کی۔