منشیات کے مقدمات میں تین خواتین سمیت 4افراد کو قید اور جرمانہ

منشیات کے مقدمات میں تین خواتین سمیت 4افراد کو قید اور جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے کلو منشیات کے مختلف مقدمہ میں ملوث 3خواتین اور ایک مرد کوقید اور جرمانے کی سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے ۔عدالت میں تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے 3خواتین آمنہ ،عاصمہ اورعائشہ کے علاوہ ایک شخص فضل کے خلاف 24کلو چرس رکھنے کے الزام میں چالان پیش کیا عدالت میں سماعت کے بعد فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم فضل کو 7سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ، آمنہ اور عاصمہ کو 3،3سال قید اور 50، 50ہزارروپے جرمانہ جبکہ عائشہ کو 4سال قید اور 80ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...