عدالت نے تین بچے والد سے لے کر ماں کے سپر د کردیے

عدالت نے تین بچے والد سے لے کر ماں کے سپر د کردیے

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 3بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر نے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں انیلہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کا شوہررشیداکثر اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتا ہے جبکہ کچھ روز قبل اس نے اسے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد دھکے دے کرگھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی کمسن بچے عرفان ،وقار اور زینت کواپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کوبچے سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچے کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے مذکورہ بچے اور اس کے والد کو کوعدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے بچے کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...