حکمرانوں نے ملک کو کرپشن کاگڑھ بنا دیا ہے،میاں شہزاد ارشید
لاہور(پ ر) تحریک انصاف ٹائیگر فورس پی پی 144کے صدر میاں شہزاد ارشد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے جمہوریت کو یرغمال بناکر قائد اعظم کے پاکستان کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے ملک میں ہرطرف کمیشن اور کرپشن کا راج ہے ملک میں جمہوریت کے نام پر نواز شریف نے بادشاہت مسلط کر رکھی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے دیے جانے والے ٹیکسوں کے پیسوں سے حکمران شاہانہ زندگی بسر کر رہے ہیں جبکہ غریب عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نوجوان نسل تحریک انصاف کے پرچم تلے جمع ہو کر عمران خان کا ساتھ دیں کیونکہ عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو کرپشن ، کمیشن اور کرپٹ سیاست دانوں سے پاک کرکے حقیقی جمہوری نظام نافذ کریں گے ۔