نوازشریف کی غلام قادر کوسپیکر آزادکشمیر اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد

نوازشریف کی غلام قادر کوسپیکر آزادکشمیر اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد

مظفرآباد( اے این این ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا نومنتخب سپیکر شاہ غلام قادر کو ٹیلی فون،مبارکباد دی اور آئندہ ماہ وادی نیلم کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ اداکیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب سپیکر شاہ غلام قادر گزشتہ روز اپنا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے آفس چیمبر پہنچے تو کچھ ہی دیر بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سپیکر شاہ غلام قادر کو ٹیلی فون پر مبارکباد دی وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وادی نیلم کی تعمیروترقی کے لیے وہ ذاتی دلچسپی لیں گے اور آئندہ ماہ وہ وادی نیلم کا دورہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر سپیکر شاہ غلام قادر نے وزیراعظم پاکستان کو یقین دلایا انہوں نے ان کے حکم کی تعمیل میں اپنا فرض منصبی سنبھالا اور اس عہدے کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے وہ احسن انداز میں فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...