راجر کپ،مارٹنیا ہنگس اور ثانیہ مرزاکے قدم تھم گئے

راجر کپ،مارٹنیا ہنگس اور ثانیہ مرزاکے قدم تھم گئے

مونٹریال (اے پی پی) مارٹینا ہنگز اور ثانیہ مرزا راجرز کپ ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں، انہیں امریکا کی کرسٹینا میک ہیل اور آسیہ محمد نے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق مونٹریال میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں عالمی نمبر ایک جوڑی سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز اور بھارت کی ثانیہ مرزا کو امریکن جوڑی کرسٹینا میک ہیل اور آسیہ محمد کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، فاتح جوڑی کی فتح کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...