چوبرجی، تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل کوروند کر گڑھے میں جا گرا

چوبرجی، تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل کوروند کر گڑھے میں جا گرا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) چوبرجی میں تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل کوروند کر گڑھے میں جا گرا، موٹر سائیکل سوار بال بال بچ گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی میں تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل کوروندتا ہوا گڑھے میں جا گرا، موٹر سائیکل سوار بال بال بچ گیا جبکہ موٹرسائیکل پوری طرح تباہ ہوگئی، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کے ساتھی کو گرفتار کر لیا اور تھانہ ساندہ میں پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈرائیور کے ساتھی کا موقف ہے کہ جب حادثہ پیش آیا تو وہ سو رہا تھا، اس کو حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید : علاقائی


loading...