پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات

پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی پنجاب زبیر دریشک نے اسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر لاہور خواجہ عمران خورشید کو تبدیل کرکے اسٹنٹ ڈائریکٹر اے آئی جی ڈسپلن سی پی او پنجاب جبکہ یہاں تعینات آفس سپرٹنڈنٹ محمد اعجاز ہاشمی کو ضلع لاہور بھجوا دیا ،اسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز برانچ سی پی او پنجاب غلام محی الدین کو تبدیل کرکے اسٹنٹ ڈائریکٹر اے آئی جی ڈویلپمنٹ برانچ سی پی او پنجاب ،اسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل برانچ پنجاب غلام مصطفی کو تبدیل کرکے اسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز برانچ سی پی او پنجاب اور آفس سپرٹنڈنٹ سید اقبال حسین رضوی کو ایڈمن برانچ سی پی او میں بحال کرکے پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -