نشترکالونی،کرنٹ سے جاں بحق تین افرادکے قتل کامقدمہ درج
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )نشتر کالونی میں کرنٹ سے خاتون سمیت دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ پر پولیس نے لیسکو انتظامیہ کی درخواست پر ایس ڈی او اور لائن سپریڈینٹ کیخلاف قتل خطا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق بائیس جولائی کو شہر میں ہونے والی بارش کے دوران بجلی کی تاریں گرنے سے ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے تھے جس پر لیسکو چیف نے ایس ڈی او صمیم گوہر اور لائن سپرنٹنڈ نٹ محمد طارق کو معطل کر کے تھانہ نشتر کالونی میں درخواست دائر کر دی تھی۔پولیس نے دونوں افسران کے خلاف دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس آزیہ شعیب کی درخواست پر درج کیا گیاتاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔