حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کر دیاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کے حکم پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے اور اوگرا کی سمری کو مسترد کر دیا گیاہے۔اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں 31اگست 2016کے آخر تک برقرار رہیں گی۔ان کا کہناتھا کہ ہماری پٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں ،جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کر دی گئی ہے

مزید :

صفحہ اول -