آزاد کشمیر اسمبلی کے 48نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

آزاد کشمیر اسمبلی کے 48نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا

مظفرآباد( اے این این )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 48نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا،خالد ابراہیم کا حلف اٹھانے سے انکار،تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس گزشتہ سپیکر اسمبلی سردار غلام صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تلاوت قرآن پاک کے بعد سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین نے چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کردہ کامیاب امیدواران کو نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔ سپیکر غلام صادق نے نومنتخب 48ممبران اسمبلی سے حلف لیا ۔ حلف اٹھانے کے بعد راجہ فاروق حیدر نامزد قائدایوان ، سردار عتیق احمد خان صدر مسلم کانفرنس چوہدری عبدالمجید سابق صدر پیپلزپارٹی ، عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی بھی شامل تھے ۔ جبکہ جے کے پی پی کے سربراہ و مسلم لیگ ن کے اتحادی سردار خالد ابراہیم نے بدلتے سیاسی حالات اور ناراضگی کے پیش نظر حلف اٹھانے سے انکار کردیا اور نومنتخب اراکین اسمبلی کیلئے منعقدہ اجلاس میں شریک بھی نہیں ہوئے اس موقع پر سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئے نو منتخب اراکین اسمبلی کو مقدس ایوان کا حصہ بننے پر مبارکباد بھی دی اور انہیں خوش آمدید بھی کہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ عوامی نمائندگی کا حق ادا کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...