صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، ...

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-ذرائع کے مطابق سبزہ زار تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر رات گئے عدنان نامی شہری کے گھر سے چور لاکرز توڑ کر 30 تولہ سونا اور 12 لاکھ روپے نقدی لے گئے ۔چوہنگ میں علی اصغر کے گھرمیں تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کویرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ ،فیکٹری ایریا میں سرفراز کی دکان سے دوڈاکو 70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ غازی آباد میں ظہیر اور اسکی فیملی سے دوڈاکوؤں نے ایک لاکھ 75ہزار،چوہنگ میں انیس سے 50ہزار ،جوہرٹاؤن میں اسد سے 25ہزار اور نواب ٹاؤن میں معید سے 30ہزار اور مو ٹراسائیکل چھین لیں۔علاوہ ایں ستوکتلہ میں ہارون،ٹاؤن شپ میں وحید،گلشن اقبال میں طارق سمن آباد مین فیصل کی گاڑیاں اور اکبری منڈی میں پرویز،شاہدرہ میں اویس،سمن آباد میں علی،وحدت کالونی میں زین،سبزہ زار میں کاشف،فیکٹری ایریا میں عاطف،شمالی چھاؤنی میں ایاز،اسلام پو رہ میں ماجد اور راوی روڈ میں خارو کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی


loading...