اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، شاہدرہ سے ایک ہی گھر کے 2بچے اغوا، پولیس خاموش تماشائی

اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، شاہدرہ سے ایک ہی گھر کے 2بچے اغوا، پولیس خاموش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار) لاہور اور اس کے گردونواح میں بچوں کے اغوا کی وارداتیں خوفناک حدتک بڑھ گئیں۔ پولیس خاموش تماشائی بن کر تماشہ دیکھنے میں مصروف ہو گئی۔ شاہدرہ سے ایک ہی گھر کے دو بچے اغوا کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نظام پورہ رحمان سٹی شاہدرہ کا رہائشی گیارہ سالہ احسن تین روز قبل گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور واپس نہ آیا۔بچے کی والدہ اپنے 12سالہ بیٹے محسن کے ساتھ گمشدہ لخت جگرکی تلاش میں نکلی تو موٹرسائیکل سوار تین افراد نے دکھیاری ماں کے ہاتھوں سے بارہ سالہ محسن کو چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ مغوی بچوں کے والد شوکت علی کا کہنا ہے کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں، نہ ہی ان کے اتنے وسائل ہیں کہ وہ کسی قسم کاکوئی تاوان ادا کر سکیں۔حکومت ان کے جگر گوشوں کو بازیاب کرائے۔ پولیس نے دومشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جن کو مغویوں کے ورثا نے شناخت کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -