ایرانی پاسیج فورس کے سربراہ شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی

ایرانی پاسیج فورس کے سربراہ شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تل ابیب/تہران(این این آئی)ایران کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ پاسداران انقلاب کے زیرانتظام پیپلز موبلائیزیشن فورسز کے سربراہ بریگیڈیئر محمد رضا نقدی کو اسرائیل کی سرحد سے متصل شامی شہر القنیطرہ میں دیکھا گیا ہے۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ بریگیڈیئر نقدی اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم تل ابیب کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ایرانی میڈیا نے بریگیڈیئر رضا نقدی کی دو تصاویر شائع کی ہیں جن میں انہیں القنیطرہ کے مقام پر دکھایا گیا ہے۔ تصاویر سے متصل تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ محمد رضا نقدی اچانک ہی القنیطرہ پہنچے ہیں۔ادھر عرب ذرائع ابلاغ نے بریگیڈیئر رضا نقدی کے القنیطرہ کے دورے کے دوران اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کی بھی خبر دی ہے۔ تاہم ان خبروں کی ایران یا شام کی جانب سے تصدیق کی گئی اور نہ ہی صہیونی ریاست نے ان کی تصدیق کی ہے۔ البتہ تمام فریقین کی خاموشی سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ ممکنہ طورپر القنیطرہ میں آمد کے دوران بریگیڈیئر نقدی اسرائیلی فوج کی کارروائی میں زخمی ہوئے ہوں گے۔تل ابیب کے ایک فوجی عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ رضا نقدی کا شام کے سرحدی کے علاقے کا دورہ کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
اس سے قبل اس علاقے میں جنرل قاسم سلیمانی بھی آتے رہے ہیں۔ اسرائیل نے انہیں بھی خبردار کیا تھا کہ وہ سرحدی علاقے میں مت گھومیں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سلیمانی تو اب وہاں نہیں آتے مگر ان کی جگہ کیا اب محمد علی رضا نقدی اس علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -