فلسطینی اتھارٹی کا سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ،طلباء کیخلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری

فلسطینی اتھارٹی کا سیاسی جماعتوں کے کارکنوں ،طلباء کیخلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن ...

نابلس/ طوباس (این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے غرب اردن کے شہروں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور طلباء کیخلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز غرب اردن کے طوباس شہر میں کارروائی کے دوران حماس کے مقامی رہنماء کو حراست میں لے لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے گزشتہ روز طوباس میں ایک کارروائی کے دوران حماس رہنما نادر صوافطہ کو حراست میں لے لیا۔ اسی شہر میں حماس کے مقرب سمجھے جانے والے طلباء ونگ اسلامک بلاک کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار بلاک کے کارکنوں (طلباء ) کے گھروں پرچھاپے مار رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ عباس ملیشیا کی ڈیفنس فورس نے طوباس میں ایک کارروائی کے دوران حماس رہنما نادر صوافطہ کو حراس میں لینے کے بعد ایک مقامی پولیس سینٹر منتقل کردیا۔ادھر نابلس میں اسلامی بلاک کے کارکنوں اور جامعہ النجاح کے طلباء نے شکایت کی ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار طلباء کا مسلسل تعاقب کر رہے ہیں۔ طلباء نے کہا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی جانب سے یونیورسٹی پر بھی چھاپے مارے گئے اور طلباء کو ہراساں کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...