رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران یونائٹیڈ بینک کے منافع میں 8.8 فیصد اضافہ

رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران یونائٹیڈ بینک کے منافع میں 8.8 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اکنامک رپورٹر) رواں سال 2016ء کی پہلی ششماہی کے دوران یونائٹیڈ بینک کے خالص منافع میں 8.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور س دوران بینک کو مجموعی طور پر 14.6 ارب روپے کا نفع حاصل ہوا ہے۔یوبی ایل کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق بینک نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے لئے 3روپے کے کیش ڈیوڈینڈ کا اعلان کیا ہے جس سے 2016ء میں اپنے حصہ داروں کو مجموعی طور پر دیئے جانے والا منافع 6 روپے فی حصص تک پہنچ گیا ۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015ء کے مقابلہ میں رواں سال بینک نے انٹریسٹ انکم کی مد میں 27 ارب روپے کمائے ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 11.6 فیصد زائد ہے۔

مزید :

کامرس -