ہنڈا اٹلس کے منافع میں 3.2 فیصد کمی

ہنڈا اٹلس کے منافع میں 3.2 فیصد کمی

کراچی ( اکنامک رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے منافع میں 3.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ہیڈا کارز کے کے مطابق رواں سال 2016ء میں 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 1.05ارب روپے رہا ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو 1.08ارب روپے کا خالص نفع حاصل ہوا تھا۔ کمپنی نے رواں سال کیلئے 7.36 روپے فی حصص کی آمدنی کا اعلان کیا ہے جبکہ سال 2015 ء کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدن 7.60 روپے رہی تھی۔

مزید : کامرس


loading...