ایران نے یورپ کو سالانہ 30 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کے لئے آمادگی ظاہر کر دی

ایران نے یورپ کو سالانہ 30 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کے لئے آمادگی ظاہر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایران نے یورپ کو سالانہ 30 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایران میں گیس رسانی کے قومی ادارے کے ڈائریکٹر عزیزاللہ رمضانی نے بتایا کہ ایران 2020ء تک سالانہ 80 ارب مکعب میٹر گیس برآمد کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مقدار میں سے 50 ارب مکعب میٹر گیس ہمسایہ ملکوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔ایران کی قومی گیس کمپنی کے ڈائریکٹر نے یورپ کے لئے گیس کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ا ایران 2020 تک سالانہ30 ارب مکعب میٹر گیس یورپ کو سپلائی کرنے کی گنجائش رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس مقدار میں روزانہ120 ملین مکعب میٹر تک اضافے کا امکان ہے۔گزشتہ ماہ یورپ کے کئی ملکوں خصوصا جارجیا، بلغاریہ، اور یونان نے ایران سے گیس خریدنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

مزید :

کامرس -