درآمدی کپاس اور یارن پر ہر قسم کی ڈیوٹیاں فوری ختم کی جائیں،محمد اجمل قصوری

درآمدی کپاس اور یارن پر ہر قسم کی ڈیوٹیاں فوری ختم کی جائیں،محمد اجمل قصوری

فیصل آباد(اے این این)آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کے چیئر مین رانا اخلاق احمد اور سینئر وائس چیر مین محمد اجمل قصوری نے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوارمیں کمی کے پیش نظردرآمدی کپاس اور یارن پر ہر قسم کی ڈیوٹیاں فوری ختم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان میں 2961ہزار ہیکٹر پر کپاس کی کاشت سے 13960 ہزار گانٹھیں حاصل ہوئیں اس کے برعکس2015-16 کے دوران 2917 ہزار ہیکٹر رقبہ پر کاشت سے کپاس کی صرف 10,075 ہزار گانٹھیں پیدا ہوئیں۔ اس واضح کمی کی وجہ سے کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل کی پیداواری لاگت مزید بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے بین الاقوامی منڈیوں میں حریف تجارتی ممالک کا مقابلہ کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی طرف سے یورپین یونین کو چھوڑنے سے پاکستان کو ملنے والی جی ایس پی پلس کے فوائدعملی طور ختم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یورپین یونین کی برطانیہ سے علیحدگی کے بعد پونڈ میں کمی سے " ویلیو" کے حساب سے پاکستانی برآمدات اور غیر ملکی ترسیلات میں بھی اسی حساب سے کمی ہوگی جس کی وجہ سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

مزید : کامرس


loading...