میزان بینک ’’پاکستانی اسلامک بینک برائے سال 2016ء‘‘ قرار

میزان بینک ’’پاکستانی اسلامک بینک برائے سال 2016ء‘‘ قرار

اسلام آباد (اے پی پی) فنانشل ٹائمز لمیٹڈ لندن کی جانب سے میزان بینک کو ’’پاکستانی اسلامک بینک برائے سال 2016ء‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ بینک کے اعلامیہ کے مطابق میزان بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور گزشتہ سال سے میزان بینک کو اسلامی بینکنگ کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کا بڑا بینک شمار کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ایوارڈ کا حصول اسلامی بینکنگ کے شعبہ میں میزان بینک کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : کامرس


loading...