آغا سٹیل انڈسٹریز پاکستان اور اٹلی کی کمپنی ’’ ڈینیلی‘‘ کے مابین معاہدے پر دستخط

آغا سٹیل انڈسٹریز پاکستان اور اٹلی کی کمپنی ’’ ڈینیلی‘‘ کے مابین معاہدے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) آغا سٹیل انڈسٹریز پاکستان اور اٹلی کی کمپنی ’’ ڈینیلی‘‘ کے مابین معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت اٹلی کی کمپنی آغا سٹیل انڈسٹریز میں ’’میلٹ شاپ‘ ان ایکٹمینٹ منصوبہ‘‘ مکمل کیا جائے گا۔ منصوبہ کی تکمیل سے تعمیرات کے شعبہ کے لئے بین الاقوامی معیار کی سٹیل مصنوعات تیار کی جائیں گی۔ آغا سٹیل انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسین آغا نے کہا ہے کہ اٹلی کی معاونت سے آغا سٹیل میں الیکٹرک آرک فرنس کی تعمیر نو اور نیا فیوم ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے اور تعمیرات کے شعبہ کے لئے سٹیل مصنوعات کی تیاری کے لئے بین الاقوامی معیار کے سٹیل ری بارز تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -