موٹر سائیکلوں کی درآمدات میں 46فیصد کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت
کراچی (اکنامک رپورٹر) جون 2016ء کے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی درآمدات میں 46 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2014۔15ء کے آخری ماہ جون 2015ء کے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی درآمدات کا حجم10.2ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں 2016 کے دوران موٹر سائیکلوں کی قومی درآمدات کا حجم 5.44ملین ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اس طرح جون دو ہزار پندرہ کے مقابلے میں جون دو ہزار سولہ میں موٹر سائیکلوں کی درآمدات میں چھیالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔