2015-16ء: چاول کی برآمد سے 1.8ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا

2015-16ء: چاول کی برآمد سے 1.8ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا

لاہور(کامرس رپورٹر)مالی سال 2015-16ء کے دوران چاول کی برآمد سے 1.860 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔ پاکستان بیورو آف شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2015ء سے جون 2016ء کے عرصہ کے دوران 42 لاکھ 62 ہزار 216 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا۔ مالی سال 2015-16ء کے دوران چاول کی برآمد میں مالی سال2014-15ء کے مقابلے میں 8.60 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 2014-15ء میں 2.035 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمد کیا گیا تھا۔ 2015-16ء کے دوران 5 لاکھ 3 ہزار 37 میٹرک ٹن باسمتی چاول جس کی مالیت 455.249 ملین ڈالر ہے، برآمد کیا گیا جبکہ اس سے گزشتہ سال 5 لاکھ 23 ہزار 450 میٹرک ٹن برآمد کیا گیا جس کی مالیت 601.268 ملین ڈالر تھی۔

مزید : کامرس


loading...