جوڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے عہدوں کی مدت میں 3ماہ کی توسیع ہائیکورٹ میں چیلنج

جوڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے عہدوں کی مدت میں 3ماہ کی توسیع ہائیکورٹ میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی ) سیکرٹری پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن نے پاکستان جوڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے عہدوں کی مدت میں 3ماہ کی توسیع کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاہے ۔سیکرٹری پنجاب جوڈو ایسوسی ایشن شاہد حیات ملک نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان جوڈو ایسوسی ایشن کی مدت 20مئی کو ختم ہو چکی ہے جس کے بعد نئے انتخابات کی توقع کی جا رہی تھی تاہم پاکستان جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کی مدت میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جو غیرقانونی اور غیرآئینی اقدام ہے، پاکستان جوڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداران وزارت کھیل کے افسروں کے ساتھ ملی بھگت کر ایسوسی ایشن کے قواعد وضوابط میں غیرقانونی ترامیم کی جا رہی ہیں اور فنڈز میں بھی خوردبرد کی جا رہی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان جوڈو ایسوسی ایشن کے عہدیدارو ں کی مدت میں 3 ماہ توسیع کا اقدام غیرقانونی قراردیا جائے، درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عہدیداروں کو کسی بھی قسم کے احکامات جاری کرنے سے روکا جائے اور ایسوسی ایشن کے گزشتہ چار برسوں کے اکاؤنٹس کے آڈٹ کا بھی حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...