مراکش کے بادشاہ کی تاج پوشی کی سترہویں سالگرہ کی تقریب، پرویز رشید کی مراکش کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

مراکش کے بادشاہ کی تاج پوشی کی سترہویں سالگرہ کی تقریب، پرویز رشید کی مراکش ...

اسلام آباد (اے پی پی) مراکش کے بادشاہ محمد (ششم) کی تاج پوشی کی سترہویں سالگرہ کی تقریب ہفتے کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید مہمان خصوصی اور مختلف ممالک کے سفارتکاروں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور دیگر مہمانان گرامی تقریب میں شریک تھے۔ پاکستان میں مراکش کے سفیر مصطفیٰ صلاح الدین نے تقریب کی میزبانی کی اور معزز مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر خیرمقدم کیا۔ اس تقریب کا آغاز پاکستان اور مراکش کے قومی ترانوں سے ہوا۔ بعدازاں تقریب کے میزبان نے مہمان خصوصی سینیٹر پرویزرشید اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ شاہ محمد( ششم) کی تاج پوشی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر اپنے مختصر کلمات میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویزرشید نے مراکش کی حکومت اور عوام کیلئے تاج پوشی کی سالگرہ پر تہنیتی مبارکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے مابین تعلقات باہمی بھائی چارے اور دوستی کے احساسات پر مبنی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...