برطانیہ میں کوے اور خاتون کی حیرت انگیز دوستی

برطانیہ میں کوے اور خاتون کی حیرت انگیز دوستی
برطانیہ میں کوے اور خاتون کی حیرت انگیز دوستی

  


لندن(خصوصی رپورٹ) انسان اور کوے کی دوستی کی مثال بہت کم ملتی ہے کیونکہ جب کوے کا کوئی کام بگاڑ دیا جائے تو وہ انسانوں کا دشمن بن جاتا ہے لیکن برطانیہ میں خاتون اور کوے کی دوستی اس وقت ہوئی جب خاتون نے گھونسلے سے گرنے پر اس کی جان بچائی۔خاتون کا یہ دوست کوا پنجرے کے بجائے گھر میں رہتا ہے، جیسے ہی گھر کی کھڑکی کھلتی ہے یہ اندر آجاتا ہے اور ہر آدھے گھنٹے بعد گھر کے چکر لگاتا ہے۔خاتون کے مطابق کوا ٹی وی شوق سے دیکھتا ہے اور لمبی ڈرائیو پر خاتون کے ساتھ ساتھ رہتا ہے۔ جب وہ میک اپ کرتی ہیں تو وہ ان کے کندھے پر بیٹھ جاتا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ جیسے ہی وہ کار میں بیٹھتی ہیں کوا سیٹ کے سر ٹکانے والے حصے پر بیٹھ جاتا ہے جب کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے وہ بھی بازو اور کبھی کندھے پر آبیٹھتا ہے۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ کوا ان سے بات کرتا ہے اور زبان سیکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے علاوہ گھر میں مکڑیوں اور مکھیوں کا فوری طور پر صفایا بھی یہی کوا کرتا ہے۔ خاتون کے مطابق یہ کوا بہت چھوٹا ہے جسے چمچے سے کھانا کھلایا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...