2015ء کے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 100ملین ڈالر تک کم ہو گیا

2015ء کے دوران خام روئی کی برآمدات کا حجم 100ملین ڈالر تک کم ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)سال 2007ء کے دوران خام روئی کی برآمد سے47 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جبکہ 2011ء کے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات کا حجم 370ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔ اقوام متحدہ کی کام ٹریڈ کے اعدادوشمار کے مطابق 2015ء کے دوران خام روئی کی پاکستانی برآمدات کا حجم 100ملین ڈالر تک کم ہوگیا جس کی بنیادی وجہ کپاس کی ملکی پیداوار میں ہونے والی کمی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ناموزوں موسمی حالات اور دیگر عوامل کے باعث پاکستان میں کپاس کی پیداوار کم ہوئی ہے جس کے باعث خام روئی کی پاکستانی برآمدات کم ہوئی ہیں۔

مزید :

کامرس -