ججز،وکلاء معاشرہ کو پرامن بنانے کیلئے صلاحیتیں وقف کردیں،جسٹس منصور شاہ

ججز،وکلاء معاشرہ کو پرامن بنانے کیلئے صلاحیتیں وقف کردیں،جسٹس منصور شاہ

خانیوال (نمائندہ پاکستان)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور شاہ نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی اور ایمانداری کی ذمہ داری جتنی ججوں پر عائد ہوتی ہے اتنی ہی وکلاء پربھی ہے لہذا سوسائٹی کوپر امن ،رول ماڈل بنانے کے لئے جج اور وکلاء اپنی صلاحتیں وقف کردیں وہ گزشتہ روز لاہور میں ڈسٹرکٹ بار خانیوال کے وفد سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے اس موقع پر صدر بار چوہدری سعید اختر، جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ،اکرام ہاشمی ،نوید الحسن بخاری ،چوہدری عامر اور (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

دیگر عہدیدار موجود تھے چیف جسٹس منصور شاہ نے مذید کہا کہ فیصلوں کی تاخیر سے ججوں اور وکلاء دونوں پر انگلیاں اٹھتی ہیں انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ججوں کی کمی اور ان کی سہولتوں کو پورا کیا جارہا ہے اگر اب بھی شکایت ہوگی تو رعایت نہیں ہوگی انہو ں نے یقین دلایا کہ وہ جلد ہی بارز کا دورہ بھی کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...