نجی ٹارچر سیل سکینڈل،مزید5ملزم گرفتار،ایس ایچ او،محرر معطل،نئے تعینات

نجی ٹارچر سیل سکینڈل،مزید5ملزم گرفتار،ایس ایچ او،محرر معطل،نئے تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز)نجی ٹارچر سیل سکینڈل مزید 5ملزمان گرفتار مرکزی ملزم کے آج گرفتاری دیئے جانے کا امکان تفصیل کے مطابق چند روز قبل شہر کے وسطی علاقہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں مسلم لیگ ن یوتھ کے رہنما کامران شاہ عرف کامی کی جانب سے نجی ٹارچر سیل قائم کرکے مخالفین اور معمولی تنازعات میں ملوث افراد کو تشدد کانشانہ بنانے کا انکشاف ہوا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سخت نوٹس لیے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
جانے پر پولیس نے مرکزی ملزم سمیت ملوث ملزمان کی گرفتاری پر کارروائی کا آغاز کیا تھا دوروز کے پولیس چھاپوں کے دور ان تشدد کے مرتکب گرفتارملزمان کی تعداد10ہوگئی ہے گزشتہ شب کی جانے والی کارروائی کے دوران پولیس نے مرکزی ملزم کامران شاہ کے مزید 5ساتھیوں شہباز شاہ ،قاسم کمبو، طارق، حشام اور شبیر احمد کو گرفتارکرلیا جبکہ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کامران شاہ عرف کامی کی از خود گرفتاری دیئے جانے کا امکان پایا جاتا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے دو ماہ قبل مقدمہ کے اندراج کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری میں غفلت برتنے پر متعلقہ تھانہ بی ڈویژن کے انسپکٹر شبیر احمد اور محرر تھانہ زاہد گجر کو معطل کرکے اسداللہ خان مستوئی کو نیا ایس ایچ او تعینات کردیا ہے واضح رہے کہ ٹارچرسیل سکینڈل سامنے آنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کامران شاہ عرف کامی کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی مرتب کرنا شروع کردیا ہے جس کی تعداد15سے زائد بتائی جاتی ۔
نجی ٹارچر سیل