ٹارچر سیل واقعہ کو(ن)لیگ سے منسلک کرنا بے بنیاد ہے،یوتھ ونگ عہدیدار

ٹارچر سیل واقعہ کو(ن)لیگ سے منسلک کرنا بے بنیاد ہے،یوتھ ونگ عہدیدار

رحیمیار خان،خانپور(بیورو نیوز،تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدرمیاں عمرمنیرنے تحصیل صدرحسان علی‘ تحصیل صدرصادق آباد وقاص شفیق پپا‘ عرفان محمود‘ عبدالرحمن گجر‘ راناعمران مونی‘ محمداسلم‘ احمدکمبوہ‘ میاں سجاد‘ چوہدری عادل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت اورپاک فوج کاکردارلائق تحسین ہیں۔ٹارچرسیل واقعہ کومسلم(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

لیگ(ن) کے ساتھ منسلک کرنابے بنیادہے ‘ کامران عرف کامی شاہ کے ذاتی فعل کومسلم لیگ(ن) کے ساتھ نہ جوڑاجائے‘ ٹارچرسیل واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں اوراعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرتے ہوئے ویڈیوزمیں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعت کی طرف سے مقامی ایم این اے کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کاجواب وہ آئندہ چندروزمیں رحیم یارخان واپس پہنچنے پرخود دیں گے۔دریں اثناء ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں جعلی یوتھ ونگ بنا کر مسلم لیگ ن کو بدنام کیا گیا ۔میری ذات پر کیچڑاچھالنے والوں کا دامن داغدار ہے میرے والد کا روباری ہیں کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عدنان رشید المعروف سنی چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ کامی شاہ گروپ کس سیاسی شخصیت کی سرپرستی میں ٹارچرسیل چلا رہا ہے ۔علاوہ ازیں کامران شاہ عرف کامی شاہ گروپ کا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سے کوئی تعلق نہیں،کچھ جرائم پیشہ عنا صر نے اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے مخصوص شخصیات کی سرپرستی میں گروپ بناکر یوتھ ونگ کو بدنام کیا ہوا ہے ،انکے خلاف آواز بلند کرنے پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عدنان سنی چوہان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں اگر اس گروہ نے سنی چوہان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ضلع بھر کے حالات کشیدہ ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے تحصیل صدر مظہر عباسی نے سٹی صدر رانا محمد فیصل ،ضلعی سینئر نائب صدر سلمان نواز،حاجی اسلم خان،کاشف چوہدری،علی سہیل،شاہد لطیف،اختر علی باجوہ،شہزاد بھلر ودیگر کے ہمراہ صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص گروپ کامی شاہ کی سرپرستی میں غنڈہ گردی اور قبضے کررہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...