آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیڑا سے سپریم کورٹ بار کے6رکنی وفد کی ملاقات،باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیڑا سے سپریم کورٹ بار کے6رکنی وفد کی ملاقات،باہمی ...

میلسی(نمائندہ خصوصی)آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیڑا سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے6روکنی وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ممبران میں صدر سپریم (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کورٹ بار ایسوسی ایشن سید علی ظفر،نائب صدر تابندہ اسلام ، ایگزیکٹو ممبر محمد سہیل بھٹی،بدر منیر اور ممبران عابد ساقی اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ جبکہ پولیس افسران ایڈیشنل آئی جی آپریشنز /انوسٹی گیشن پنجاب، کیپٹن (ر)عارف نواز،اے آئی جی آپریشنزشہزادہ سلطان، اے آئی جی فنانس حسین حبیب امتیاز ، اے آئی جی کمپلینٹس سی پی او سید خرم علی ، اے جی مانیٹرنگ وقاص حسن، اے آئی جی لیگل احسن یونس نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں مختلف جرائم میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے تفتیشی عمل کو بہتر کرنے اور تمام مراحل کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی پر غورکیا گیاجبکہسپریم کورٹ بار کے ممبران کی طرف سے آئی جی پنجاب کوکسی بھی سطح پر جرائم میں ملوث افراد خصوصی طور پر بچوں کے اغواء کے بارے میں مجرموں کو سزائیں دلوانے اوران کی حفاظت کے لیے نئے قوانین کی تجاویز کی پیش کش بھی کی۔آئی جی پنجاب نے بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اس پیش کش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ ان سفارشات پر غور کیا جاسکے۔

نتائج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...