ملتان کے سرکاری سکولوں میں ہزار سے زائد نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائینگے،نادرچٹھہ

ملتان کے سرکاری سکولوں میں ہزار سے زائد نئے کلاس رومز تعمیر کئے ...

ملتان(خبرنگار ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر و ایڈمنسٹریٹر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ رواں ضلعی بجٹ میں تعلیم، صحت اور سیوریج سکیموں کیلئے مختص کوٹے کے فنڈز دگنے کر دیے ہیں تاکہ عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

مالی سال ملتان کے سرکاری سکولوں میں 1 ہزار سے زائد نئے کلاس رومز تعمیر کئے جائیں گے جبکہ بنیادی سہولتوں کی فراہم کیلئے 131 ملین کی لاگت سے 169 سکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ایم این اے و چیئرمین ضلعی رابطہ کمیٹی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کی جبکہ ضلع ملتان سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نئے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے پیکج کے تحت مختلف علاقوں میں 99 ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئیں ہیں جن پر 325 ملین روپے لاگت آئے گی ان سکیموں پر کام بھی شروع ہو چکا ہے جبکہ شاہراؤں کی 71 سکیمیں، لوکل گورنمنٹ 13 اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 15 سکیموں پر 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جن پر کل 336 ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی نادر چٹھہ نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام صوبائی و قومی حلقوں میں بجلی، گیس، شاہراؤں اور لوکل گورنمنٹ کی 150 سکیمیں جاری ہیں جن میں سے 138 منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے ان تمام پراجیکٹس پر 209 ملین روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔ نادر چٹھہ نے اراکین اسمبلی کے سوالات پر بتایا کہ ضلع ملتان میں 109 سکولوں کی عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے جن کی بحالی اور تعمیر و مرمت کیلئے 259 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ان فنڈز کے ذریعے 71 سکولوں کی اپ گریڈیشن مکمل کی جا چکی ہے جبکہ باتھ رومز ، بجلی، چاردیواری، اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 169 سکولوں اور 131 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں جن پر 77 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی ملک عبدالغفار ڈوگر نے کہا کہ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ غربت کے خاتمے اور عام آدمی کا معیایر زندگی بلند کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب براہ راست تمام منصوبوں کی خود مانٹرنگ کر رہے ہیں قومی تعمیر نو کے تمام محکمے اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کر کے عوام کو ریلیف دیں۔ بعد ازاں ضلعی راطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور سکیموں کی منظوری دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...