کالے کوٹ کاتقدس عدالتوں کے احترام سے مشروط ہے ، میاں مرید حسین

کالے کوٹ کاتقدس عدالتوں کے احترام سے مشروط ہے ، میاں مرید حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نما ئندہ پاکستان )کالے کوٹ کا تقدس عدالتوں کے احترام سے مشروط ہے،مظفرگڑھ بار اور بنچ کے تعلقات مثالی ہیں،خوشگوار یادیں لیکر جارہاہوں،میاں مرید حسین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ نے ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میرٹ پر کیسزکے فیصلے کئے اور عدم پیروی پر کیسز خارج کرکے یونٹس بنانے کی بجائے پوری کوششیں کی کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے،میاں مرید حسین نے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران میں ماہانہ بنیادوں پر بار عہدیداران سے میٹنگز کیں اور مسائل کو حل کیا گیا،میں وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ مظفرگڑھ کے سینئر اور جونیئر وکلاء قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی نسبت مظفرگڑھ میں بار اوربنچ کے مابین تعلقات انتہائی مثالی ہیں،اور میں مظفرگڑھ سے خوشگوار یادیں لیکرجارہاہوں،قبل ازیں تقریب کا آغاز حافظ محمد یوسف ایڈووکیٹ نے تلاوت قرآن پا ک سے کیا،ہدیہ نعت سول جج مستحسن احمد منہاس نے پیش کی،تقریب میں ایڈیشنل ججز ،سینئر سول ججز،سول ججزصاحبان بھی موجود تھے،بار کے صدر سردار عبدالقیوم دستی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری گل نواز خان ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں مرید حسین کی تعیناتی کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں مرید حسین نے وکلاء مسائل کو حل کرنے میں ذاتی دلچسپی لی،سابق بار صدور واجد نواز خان ایڈووکیٹ ،اقبال خان پتافی ایڈووکیٹ،زبیدالسلام خان ایڈووکیٹ ،چوہدری ثناء الحق ایڈووکیٹ نے اپنے خطابات میں کہا کہ وکلاء اور ججز کو بھی عدالت کے ڈیکوریم کا خیال رکھنا ہوگا،تب ہی عدالتوں کا وقار اور وکیلوں کی عزت میں اضافہ ہوگا ،سابق جنرل سیکرٹری آزاد بخت خان شیروانی ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر علی پور بار فاضل عباس شاہ نے کہاکہ میاں مرید حسین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعت اور فیصلہ جات کی شرح میں اضافہ ہوا،انہوں نے کہا کہ چہروں پر کرختگی کی بجائے مسکراہٹوں کے ساتھ مقدمات کی سماعت ہونی چاہیے تاکہ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر ہوسکے۔
میاں مرید حسین